ڈیوٹی کے بعد ڈاکٹر ماہا کہاں گئی تھی ؟

 

ڈیوٹی کے بعد ڈاکٹر ماہا کہاں گئی تھی ؟

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں تفتیشی افسر کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ ڈیوٹی ختم کر کے ڈاکٹر ماہا براہ راست گھر نہیں گئی بلکہ وہ اپنے ایک اور دوست کے گھر 4 گھنٹے سے زائد موجود رہی۔

تفتیشی حکام کے مطابق ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں اب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ڈاکٹر ماہا علی کلفٹن کے فائیو اسٹار نجی اسپتال سے ساڑھے 4 بجے چھٹی کرکے گئی اور رات ساڑھے 8 بجے ڈیفنس فیز فور میں واقع اپنے گھر پہنچی۔

پولیس کے مطابق اس بات کے شواہد بھی مل گئے ہیں کہ ڈاکٹر ماہا علی نے کلفٹن میں 3 گھنٹے کس بنگلے میں گزارے ہیں۔

جناح اسپتال کے ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ 24 سالہ ڈاکٹر ماہا علی کی خودکشی کے وقت ان کا شوگر لیول انتہائی زیادہ 324 تھا۔

ایس ایس پی شیراز نذیر نے بتایا کہ خودکشی سے قبل ڈاکٹر ماہا علی نے کیا کھایا یا پیا؟اس کی معلومات حاصل کرنے کیلئے خون کے نمونے لیباٹری بھیج دئیے گئے جہاں سے ان کی رپورٹ ایک ہفتے بعد آئے گی۔

ڈیوٹی کے بعد ڈاکٹر ماہا کہاں گئی تھی ؟ ڈیوٹی کے بعد ڈاکٹر ماہا کہاں گئی تھی ؟ Reviewed by Ishaq Info Point on August 27, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.