حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) فورٹ تھانے کی حدود میں 28 سالہ خاتون نے دو بچوں سمیت خودکشی کرلی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب 4 بجے فورٹ تھانے کی حدود دو قبر چوک پر 28 سالہ صائمہ نامی خاتون نے چھت سے کود کر خودکشی کرلی، علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس نے لاش تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کی بعدازاں پولیس کواطلاع ملی کہ صائمہ نے خود کشی سے پہلے دو بچوں ایک سالہ بیٹے عبداللہ اور دو سالہ بیٹی رابعہ کو زہریلی دوا پلانے کے بعد چھت سے کود کر خودکشی کی ہے۔ ایس ایچ او فورٹ کے مطابق 3 روز قبل صائمہ کا شوہر نوید جو کہ کراچی کورنگی کا رہائشی ہے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے اپنی بیوی کو حیدرآباد کے علاقے دو قبر اپنی سالی کے گھر چھوڑ گیا تھا، صائمہ نے گزشتہ شب دلبرداشتہ ہوکر بچوں کو زہریلی دوا پلا کر خودکشی کی ہے، متوفی صائمہ کے 9 بہن بھائی ہیں جس میں صائمہ سب سے چھوٹی ہے تاہم تھانے میں کسی کی جانب سے کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا گیا ہے۔
بچوں کو زہریلی دوا پلا کرماں نےچھت سے کودکر خودکشی کرلی
Reviewed by Ishaq Info Point
on
August 21, 2020
Rating:
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
No comments: