کراچی سے متعلق کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام کو اچھا نہیں سمجھتا، مولا بخش چانڈیو

 

کراچی سے متعلق کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام کو اچھا نہیں سمجھتا، مولا بخش چانڈیو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کراچی کے مسائل کے حل کے لئے کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

مولا بخش چانڈیو نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسے اچھا نہیں سمجھتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مذاق اڑانے والے لوگ ہیں، ایک بات منوائیں گے، پھر بے عزتی کریں گے۔ وفاقی حکومت حکومت سندھ کی قدر نہیں کرے گی، پھر مذاق اڑیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سے متعلق وفاقی حکومت کی نیت اچھی نہیں ہے۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کورونا سے متعلق جو اقدامات کیے دنیا نے تسلیم کیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو 12 سال ہو گئے ہیں، ان سے کراچی نہیں سنبھل رہا۔

انہوں نے کہا کہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام پر کراچی والے بہت خوش ہیں کہ اب ان کے حالات بہتر ہوں گے۔

کراچی سے متعلق کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام کو اچھا نہیں سمجھتا، مولا بخش چانڈیو کراچی سے متعلق کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام کو اچھا نہیں سمجھتا، مولا بخش چانڈیو Reviewed by Ishaq Info Point on August 20, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.