اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں نہ ہی کوئی تجویز زیرغور ہے،دفتر خارجہ










ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان تنازع کے دو ریاستی حل کا حامی ہے اور القدس دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست چاہتا ہے۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیرغور ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات تاریخی، مضبوط اور دیرپا ہیں، وزیرخارجہ کے دورہ چین کا سعودی عرب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کی سزا پر اسٹے ہے، کلبھوشن جادھو پر بھارت دو قونصلر رسائیاں حاصل کرچکا ہے، ری ویو اینڈ ری کنسیڈریشن کے حوالے سے پاکستانی عدالتیں معاملے کو دیکھ رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ بیان بازی کے بجائے عدالتوں سے تعاون کرے، بھارت نہیں چاہتا کہ کلبھوشن جادھو کے معاملے پر پاکستان بہتر انداز میں آئی سی جے کے فیصلے پر عمل درآمد کرسکے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کو تیسری قونصلر رسائی کی پیش کش بھی کر رکھی ہے، عدالت میں صرف وہی وکیل پیش ہوسکتے ہیں جن کے پاس پاکستانی عدالت کا لائسنس ہو۔ 

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں نہ ہی کوئی تجویز زیرغور ہے،دفتر خارجہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں نہ ہی کوئی تجویز زیرغور ہے،دفتر خارجہ Reviewed by Ishaq Info Point on August 20, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.