ایپل پاکستان میںہوتا تو مالک اور ان کا خاندان نیب حراست میں ہوتے،سوشل میڈیا پر سلمان شہباز کا دلچسپ تبصرہ

 

ایپل پاکستان میںہوتا تو مالک اور ان کا خاندان نیب حراست میں ہوتے،سوشل میڈیا پر سلمان شہباز کا دلچسپ تبصرہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی اسٹاک مارکیٹ میں مالیت 20؍ کھرب ڈالر (دو ٹریلین) ہونے کی خبر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ ردِ عمل سامنے آیا۔ 

برطانوی ریڈیو کے مطابق جہاں ایک طرف ٹیکنالوجی سے منسلک کاروباری افراد اور تجزیہ نگاروں نے ایپل کی تعریف کی وہیں کچھ صارفین نے فرمائشیں بھی کیں اور کچھ نے ’’ایپل اگر ہمارے ملک میں ہوتا تو‘‘ کےالفاظ کے ساتھ تبصرے کئے۔ 

پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ایپل کمپنی پاکستان میں ہوتی تو یقیناً اس کے مالک ٹم کک، ان کی بیوی اور بچوں کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے مقدمے میں ٹھوکر نیاز بیگ میں حراست میں رکھا ہوتا۔

ایک صارف نے ایپل کی مالیت کے حوالے سے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کے ایپل نے دو برس میں اپنی مالیت 10 کھرب ڈالر کیسے بڑھائی۔

 ان کے حیران ہونے کے پیچھے یہ اعدادوشمار بھی ہیں کہ 1976 میں قائم ہونے والی کمپنی کو 10 کھرب ڈالر مالیت کی کمپنی بننے کے لیے 42 برس لگے تھے لیکن 20 کھرب ڈالر کی کمپنی بننے کے لیے صرف دو سال۔ 

اکثر صارفین نے لکھا کہ یہ سب ایپل نے ایک عالمی وبا کے دوران کیا جو کہ ایک بڑی بات ہے۔ تاہم ایپل کے مالک ٹم کک نے تاحال اس حوالے سے ردِ عمل ظاہر نہیں کیا۔

ایپل پاکستان میںہوتا تو مالک اور ان کا خاندان نیب حراست میں ہوتے،سوشل میڈیا پر سلمان شہباز کا دلچسپ تبصرہ ایپل پاکستان میںہوتا تو مالک اور ان کا خاندان نیب حراست میں ہوتے،سوشل میڈیا پر سلمان شہباز کا دلچسپ تبصرہ Reviewed by Ishaq Info Point on August 20, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.