کمیشن نے نہیں بتایا چینی کیوں مہنگی ہوئی، جہانگیر ترین

 

کمیشن نے نہیں بتایا چینی کیوں مہنگی ہوئی، جہانگیر ترین

لندن(مانیٹرنگ نیوز) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عمران خان کی باتیں سن کر بہت ہی خوشی ہوئی اور حوصلہ ملا، میری عمران خان سے رفاقت نہ ہونے کا تاثر ختم ہو گیا، ان کی بڑائی ہے جو میرے لیے ایسی باتیں کیں،وزیراعظم عمران خان سے بڑا تعلق تھا، ہم نے اکٹھے جدوجہد کی،ہمارے تعلق کی گہرائی میں اور عمران خان ہی جانتے ہیں، ان کے تاثرات اور جذبات کی میں قدر کرتا ہوں،ان سے تعلق ختم ہونیوالا نہیں، دراڑیں ختم ہو جائیںگی،شوگر کمیشن رپورٹ صحیح نہیں، عجیب الزامات ہیں،کمیشن نے نہیں بتایاچینی کیوں مہنگی ہوئی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ایک دکھ عمران خان کو ہے اور ایک دکھ مجھ کو بھی ہے کہ ہمارے تعلقات یہاں تک پہنچے، یہ افسوسناک بات ہے، سیاسی جدوجہد، پاناما کیس اور جوڈیشل کمیشن میں ہم ساتھ تھے۔ عمران خان اور میں روزانہ اکٹھے ہو کر کام کیا کرتے تھے، ہمارا تعلق بھولنے والا نہیں، مجھے وہ چیزیں یاد آتی ہیں، ہمارے بیچ دراڑیں پڑنے کا مجھے بھی افسوس بہت ہے ، دراڑیں ختم ہو جائیں گی، دراڑیں ختم ہونے کی خواہش بھی ہے، میں وزیراعظم کے وژن کا سب سے بڑا حمایتی تھا، سوچنا ہوگا کہ میرا اور عمران خان کا تعلق ختم ہونے کا کس کو فائدہ ہوا؟ مجھے یقین بھی ہے شوگر کمیشن رپورٹ کی وجہ سے یہ سارا کچھ ہوا ہے۔

کمیشن نے نہیں بتایا چینی کیوں مہنگی ہوئی، جہانگیر ترین کمیشن نے نہیں بتایا چینی کیوں مہنگی ہوئی، جہانگیر ترین Reviewed by Ishaq Info Point on August 20, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.