راشد لطیف پر دھمکیاں دینے کا الزام غیر اخلاقی ہے، شعیب اختر

 

راشد لطیف پر دھمکیاں دینے کا الزام غیر اخلاقی ہے، شعیب اختر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف کے دفاع میں سامنے آگئے اور ان پر لگائے گئے دھمکیاں دینے کے الزام کو غیر اخلاقی قرار دیدیا۔

سابق کپتان سلیم ملک کی جانب سے دوسرے سابق کپتان راشد لطیف پر الزامات سے متعلق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا بیان سامنے آگیا۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ دونوں سابق کپتان ٹی وی پر ایک دوسرے پر الزامات نہ لگائیں۔

 







انھوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ راشد لطیف دھمکیاں دیتے تھے، یہ غیر اخلاقی ہوگا۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ راشد لطیف پر سلیم ملک کی جانب سے لگائے گئے الزامات جھوٹ ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ سلیم ملک نے جو باتیں کی ہیں میں نے اس طرح کی بات آج تک نہیں سنی۔








انھوں نے دونوں سابق کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دونوں کے درمیان کوئی مسئلہ ہے تو وہ عدالتوں کے ذریعے حل کریں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈ کوارٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلیم ملک نے الزام عائد کیا تھا کہ راشد لطیف سب کو بوری بند لاشوں کی دھمکیاں دیتے تھے۔

انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ راشد لطیف نے ایک بوٹی کے لیے پورا بکرا قربان کردیا تھا۔

راشد لطیف پر دھمکیاں دینے کا الزام غیر اخلاقی ہے، شعیب اختر راشد لطیف پر دھمکیاں دینے کا الزام غیر اخلاقی ہے، شعیب اختر Reviewed by Ishaq Info Point on August 20, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.