کراچی میں مسلسل بارشیں، ریکارڈ ٹوٹنے اور بننے لگے

 

کراچی میں مسلسل بارشیں، ریکارڈ ٹوٹنے اور بننے لگے

کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے دوران کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے اور کئی نئے  بن گئے۔

شہر قائد میں بارشوں کا نصف صدی کا ایک ریکارڈ ٹوٹ گیا، 53 سال قبل جولائی 1967 میں کراچی میں 429 ملی میٹر بارش ہوئی تھی، تاہم رواں ماہ میں اب تک 442 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔

محکمہ موسمیات کے 89 سالہ ریکارڈ میں سب سے زیادہ بارشیں 1967 کے مون سون سیزن میں ہی ہوئی تھیں۔








سال 1967 کے مون سون میں کراچی میں 713 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی، رواں مون سون سیزن میں اب تک 566 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے۔

واضح رہے  کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے حالیہ پیشگوئی اور اندازے غلط ثابت ہوئے، جہاں آج بھر کراچی میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اتوار کو بھی کراچی میں متعددل بارش کا امکان ہے۔

رواں ماہ میں سب سے زیادہ بارشوں کا 46 سال کا ریکارڈ تین دن پہلے ہی ٹوٹا ہے۔

کراچی میں اگست 1984 میں فیصل بیس پر 298 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم 25 اگست شام 5 بجے تک فیصل بیس پر 345 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

کراچی ایئرپورٹ پر اگست میں بارش کا 42 سال پرانا بھی ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاں اگست 1979 میں ایئرپورٹ پر 262 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو اب اس سے زائد ہے۔

کراچی میں مسلسل بارشیں، ریکارڈ ٹوٹنے اور بننے لگے کراچی میں مسلسل بارشیں، ریکارڈ ٹوٹنے اور بننے لگے Reviewed by Ishaq Info Point on August 27, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.