بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،خاتون زخمی

 بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایل او سی کے سبز کوٹ سیکٹر میں بھارت فورسز نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایل او سی کے گاؤں کھوئی کی 70 سالہ خاتون زخمی ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو بھرپور جواب دیا گیا۔

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،خاتون زخمی بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،خاتون زخمی Reviewed by Ishaq Info Point on August 20, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.