شاہ محمود بیجنگ پہنچ گئے، آج پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات ہونگے

 اسلام آباد(نمائندہ جنگ،شِنہوا) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 2ر وزہ اہم سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ، شاہ محمود قریشی آج چین کے صوبہ ہائی نان میں پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کے دوسرے دورمیں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے، چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژا لی جیان نے کہا کہ مذاکرات انتہائی اہمیت کے حامل، باہمی اعتماد کو بڑھانے ، عملی تعاون کو گہرا کرنے میں مدد ملیگی، دونوں فریقوں کے اتفاق رائے کے بعد چینی سٹیٹ کونصلر اور وزیر خارجہ وانگ یی اور پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مذاکرات کی مشترکہ صدارت کرینگے،وزارت خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی دورے کے دوران چین کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کرینگے جس میں دو طرفہ امور پر بات چیت کی جائیگی۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ مذاکرات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور اس سے دونوں ممالک کو سٹریٹجک باہمی اعتماد کو بڑھانے ، عملی تعاون کو گہرا کرنے اور بین الاقوامی ، علاقائی امور میں قریبی رابطہ کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

شاہ محمود بیجنگ پہنچ گئے، آج پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات ہونگے شاہ محمود بیجنگ پہنچ گئے، آج پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات ہونگے Reviewed by Ishaq Info Point on August 20, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.